راجستھان میں جھنجھنو ضلع کے بگڑ قصبے میں بدھ کو کالج جاتے ہوئے ایک
نابالغ لڑکی کو اغوا کرکے اس کے ساتھ پانچ نوجوانوں نے اجتماعی آبروریزی
کی۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ
بدھ کا ہے اور واقعہ کے بارے میں کسی کو
بتانے پر ویڈیو کو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی ملزمان نے دھمکی بھی دی۔طالبہ کو بعد میں دوپہر تقریبا دو بجے بگڑ کے بی ایل چوک پر چھوڑ کر بدمعاش فرار ہو گئے۔